
علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان ہوٹل میں لڑائی ہوئی۔خچروں گھوڑوں کا ن لیگ نے اصطبل بنایا ہوا ہے،فیاض الحسن چوہان
۔PTIنے استعفے دینے ہیں یا اپوزیشن کرنی ہے فیصلہ عمران خان کریں گے
لاہور(ٹی این آٸی )نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے تر جمان فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان میجر شجاعت اور سپاہی عمران خان دہشتُگردوں کی بزدلانہ کارروائی سے شہید ہوئے پاکستانیوں کی جانب سے خراج عقیدت و تحسین پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے وائسریے امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کے اقتدار سے پہلے دن میں نو روپے چینی مہنگی ہوئی۔شہبازشریف نے دس فیصد تنخواہیں غلطی سے کہا نو روپے چینی کی قیمت بڑھانی تھی۔ملک میں تقریبا اسی شوگر ملیں وہ تین خاندان آل شریف، جہانگیر ترین اور آصف زرداری کی ہیں۔چینی کی قیمت ایک روپے بڑھتی ہے تو شوگر مالک کا ایک ماہ کا ایک ارب روپے بڑھ جاتاہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت وائسریے پاکستان نے چینی میزائل عوام پر گرا دیا۔ 27 روپے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھانے جا رہے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ کا پانچ ہزار روپے بحال کررہے ہیں۔ پہلے دن سلطان مفرور الدین کو سفارتی پاسپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نوازشریف نے ہائی کمشنر کو بلایا کہ مجھے گھر پر پاسپورٹ لاکر دو۔بدقسمتی سے برطانوی ہائی کمشنر نے سفارتی ڈپلومیٹک پاسپورٹ نوازشریف کو دیدیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان ہوٹل میں لڑائی ہوئی۔خچروں گھوڑوں کا ن لیگ نے اصطبل بنایا ہوا ہے۔حمزہ شہباز نے اپنی اعلی روایات کے تحت سب کو سپیکر شپ کی آفر دی تھی۔ حسن مرتضی کو بھی حمزہ شہباز نے سپیکر کی آفر دی تو اب لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی کی ہمدردیاں علیم خان کے ساتھ ہیں ابھی بھی وقت ہے وہ واپس آ جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی کاررروائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی اجلاس کی سماعت ہوئی تو آرٹیکل 69 کے تحت عدلیہ کوئی مداخلت نہیں کر سکتی۔ علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالت کو 16اپریل کے بارے میں بتایا امید ہے آج یا کل فیصلہ آئے گا تو 16اپریل 2022 کو ہی اجلاس ہوگا۔تر جمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں تین ڈویژن کا آج اور کل اجلاس ہوگا۔پرویز الٰہی سب سے رابطے کررہے ہیں لوگ ٹوٹ کر ہمارے پاس آ رہے ہیں۔ پرویز الٰہی ہی وزیر اعلی منتخب ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ حمزہ شہباز،عظمی بخاری اور رانا مشہود نے کروائی۔عدالتی معاون نے دفتر دیکھا دوست مزاری نے عدالت میں جھوٹ بولا کہ ان کا دفتر سیل ہے، عدالتی معاون نے دیکھا دفتر کھلا ہے انہیں حیرانگی ہوئی۔عدالت عالیہ کو فوٹیج دکھائی ہے کہ کس طرح توڑ پھوڑ کی گئی۔ابھی پنجاب اسمبلی ہال کو بہتر کرنا ہے وقت لگے گا۔PTIنے استعفے دینے ہیں یا اپوزیشن کرنی ہے فیصلہ عمران خان کریں گے۔صلح ہو یا جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو۔میں نے پرویز الٰہی کے ساتھ 2002سے 2007میں بھی کام کیا،عثمان بزدار اور پرویز الٰہی دونوں ہی بہترین لیڈر ہیں۔خدانخواستہ چھوٹو شہبازشریف آ گیا تو نئی نئی چیزیں سامنے آئیں گی۔ تین گھروں کو کیمپ آفس بنادیا گیا ہے۔ بتیس سو ملازمین تعینات کر دئیے ہیں سکیورٹی سرکاری خرچے سے ہوں گے۔ پاک فوج سر کا تاج و جھومر ہے ہم ان کی عزت و وقار کے محافظ ہیں۔