پاکستان
اعظم سواتی اور خالد مقبول صدیقی کے گوشوارے ، ممبران کو پولیٹیکل فنانس ونگ کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ٹی این آئی)الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر اعظم سواتی اور ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کے مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس میں ممبران کو پولیٹیکل فنانس ونگ کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ۔ پیر کو الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں سماعت دو رکنی بنچ نے کی ۔
وفاقی وزیر اعظم سواتی کی طرف سے الیکشن کمیشن سے گوشواروں سے متعلق جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ،ایم کیوایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضاد دور کرنے کے لیے ممبران کو پولیٹیکل فنانس ونگ کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔