اہم خبریں

20 سے 25 جولائی تک پنجاب کے بیشتر  اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور  بارش کی پیشگوئی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Editor arshad mahmood ghumman

لاہور(ٹی این آئی) پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی20 سے 25 جولائی تک بیشتر  اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور  بارش کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے 20 سے 25 جولائی تک بیشتر  اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور  بارش کی پیشگوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اےکے مطابق راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گجرات میں بارش کا امکان ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، جہلم، سرگودھا اور میانوالی میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔پی ڈی ایم اے نے 18سے 23 جولائی تک ملتان، ڈیرہ،غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ پنجاب میں 25 جون سے اب تک بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 109 افراد جاں بحق اور  438 زخمی ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے ریسکیو حکام نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ حالیہ بارشوں میں سب سےزیادہ 24 اموات لاہور  میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں 15، شیخوپورہ میں 11 ، راولپنڈی میں 10، اوکاڑہ میں 8 ،بہاولنگر میں 7  اموات ہوئیں جبکہ پنجاب کے باقی اضلاع میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button