لاہور (ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس کی ہدایت پر مختلف کاروائیوں میں اینٹی کرپشن نے دو پٹواری ہزاروں روپے لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے محمد سلمان پٹواری ، خالد محمود منشی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان نے مدعی سے جائز کام کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ملزمان کے خلاف مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹریپ ریڈ کیا گیا۔ اینٹی کرپشن لودھراں نے نہری پٹواری محمد حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مدعی سے دس ہزار روپے رشوت طلب کی۔
اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ تمام پٹواریوں کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں سرکاری محکموں کی کالی بھیڑوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔