اہم خبریں

سپریم جوڈیشل کونسل نے تحریک انصاف کی چیف الیکشن کمشنر اور دیگر دو ممبران کے خلاف شکایات خارج کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے تین علیحدہ علیحدہ شکایت خارج کردیں اور یہ فیصلہ پبلک کردیا

اسلام آباد(ٹی این آئی)سپریم جوڈیشل کونسل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر دو ممبران کے خلاف  تین علیحدہ شکایات خارج کردیں۔سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف دائر تین شکایات کو خارج کر دیا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے تین علیحدہ علیحدہ شکایت خارج کردیں اور یہ فیصلہ پبلک کردیا گیا۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے جن میں شکایات نمبر 532/2021، 557/2022 اور 563/2022 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام شکایات غیر مؤثر اور ناقابلِ سماعت قرار پائی گئیں جس پر انہیں خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق یہ شکایات مختلف درخواست گزاروں سمیت تحریک انصاف کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button