
سابق وزیرمحمد منشاءاللہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ضلع میں امن و امان و عید الفطر پر سیکیورٹی و انتظامیہ امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس
Editor Arshad mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی واسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ کی زیر صدارت ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ضلع میں امن و امان و عید الفطر پر سیکیورٹی و انتظامیہ امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس انعقاد پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ، رانا لیاقت پنور، نوید اشرف، رانا عبدالستار اور اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے خصوصی اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت کے مطابق چاند رات اور عیدالفطر پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی واسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ نے کہاکہ شہریوںکی جان ، مال اور عزت و آبرو کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چاروں تحصیلوں میں پولیس فلیگ مارچ کرے ، عیدالفطر کی نماز پر عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عید الفطر پر عیدگاہوں، قبرستانوں اور جن مقامات پر نماز عید کی ادائیگی ہوگی وہاں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور چونا کاری کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ چاند رات ٹریفک کے خصوصی پلان کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنرڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے اراکین صوبائی اسمبلی کو عید سیکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر پر سیالکوٹ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسب روایت صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرے گی ۔ ڈی سی آفس ضلع کچہری سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آپریشن سنٹر قائم کردیا گیا ہے جہاں پر 3شفٹوں پر 24گھنٹے 7دن افسران اور متعلقہ سٹاف موجود رہے گا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج سیالکوٹ ضلع میں فلاگ مارچ کیا جائے گا اور پولیس کی موبائل کو پوری طرح متحرک کردیا گیا ہے ، ضلع میں پتنگ بازی، آتش بازی ، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے قانون سختی سے نمٹے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عیدالفطر پر ہر طرح کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی ۔ ٹریفک مینجمنٹ کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع سیالکوٹ 1800مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے ۔ جن کو اے ، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ضلع پولیس اپنے فرائض منصبی پوری جانفشانی سے انجام دے گی ۔ اجلاس سے اراکین صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ، رانا لیاقت پنور، نوید اشرف اور رانا عبدالستار نے بھی خطا ب کیا اور ضمن میں اپنی تجاویز اور آراءسے انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا ۔