پاکستان

دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے، شاہد خاقان

اسلام آباد (ٹی این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں۔ایک انٹرویومیں اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباؤ بڑھانے کے حربے ہیں، ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے،میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کیلئے ہرلمحہ بھاری ہے اور ہم نے انہیں بہت وقت دیا ہے۔ نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔
انہوں نے کہا اس سے پہلے کہ عوام ان کو نکالیں، انہیں خود سیاسی طریقے سے اپناراستہ بنانا چاہیے،لوگ حکومت سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ حکومت کووقت دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ایک بار بھی مہنگائی کی بات نہیں کی،ٹائیگر فورس مہنگائی کے خلاف کیا کرے گی؟ یہ لوگ معاملات کو سیاسی رنگ دے کر تباہ کردیں گے۔سابق صدر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا بے مقصد ہے، 2سال ہوگئے حکومت کسی ایک معاملے پر فیصلہ نہیں کرپائی۔
وزیراعظم نے وکلا کی تقریب میں کوئی کاملکی بات نہیں کی اور سرکاری اخراجات پر پارٹی کنونشن کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا،ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہاں اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے لائن لگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button