پاکستانجرم وسزا

پنجاب پولیس بھرتی اسکینڈل:اینٹی کرپشن نے کینڈیٹ ٹیسٹنگ سروس CTS کے آپریشنل مینجر امجد جاوید سے لاکھوں روپے کی ریکوری کر لی۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی ) پنجاب پولیس بھرتی سکینڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی جس میں اینٹی کرپشن نے سی ٹی ایس کمپنی کے آپریشنل مینجر امجد جاوید سے لاکھوں روپے کیریکوری کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے امیدواران سے بھرتی کے نام پر لاکھوں بٹورے تھے ۔ملزم نے سات لاکھ روپے جمع کر دئیے۔ آج ملزم کو مزید ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔ ملزم نے تفتیش میں کئی ہوُشربا انکشافات کر دئے۔ چنیوٹ پولیس نے تحریری امتحان کرپشن کی نظر ہونے پر چار مفاد کنندہ امیدواروں کو گرفتار کرکے یکم جنوری 2021 کو پرچہ درج تھا۔عدالت کے حکم پر معاملہ چنیوٹ پولیس سے لیکر جنوری کے پہلے ہفتے اینٹی کرپشن کو بھیج دیا گیا ۔ ملزم امجد جاویدس تفتیش کے بعد پولیس میں بھرتیوں کی سیل اور طریقہ واردات کو سامنے لے آیا۔ ملزم نے یونیفارم کے شوق میں چھپی عجب کرپشن کی غضب کہانی اپنی زبانی بیان کردی ۔

ملزم نے بتایا کہ جھنگ اور چنیوٹ میں پولیس میں نوکری کے خواہش مندوں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے۔ اوسط تین سے چار لاکھ روپے میں کانسٹیبل کا پیپر کی بُکنگ ہوتی رہی۔چنیوٹ میں پچاس سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوری۔میں نے اپنے فرنٹ مین اصغر نامی شخص کے زریعہ ساری ڈیلنگ کی۔اصغر محکمہ موسمیات کا ملازم اور چنیوٹ کے علاقے لالیاں کا رہنے والا ہے۔میں پنجاب بھر میں کانسٹبل ، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کا انچارج تھا ۔ میرے ذمہ پنجاب بھر میں کانسٹبلز کے امتحان کے لئے امتحانی مراکز کا تعین ، پیپر سیٹنگ ، پیپر مارکنگ، رزلٹ کمپائلنگ میری کی ذمہ داری تھی۔چنیوٹ پولیس میں143 آسامیوں پر 1169 امیدواروں نے فزیکل ٹیسٹ پاس کیا۔

چنیوٹ پولیس میں بھرتی کے لئے تحریری امتحان 6 دسمبر 2020 کو منعقد ہوا۔تحریری امتحان میں 1109 امیدواران نے حصہ لیا۔تحریری امتحان کے دو دن بعد پیسے دینے والے امیدواران کے پرچے دوبارہ مکمل کئے گئے۔ملزم امیدواران کو پرچہ خالی چھوڑنے کا کہتے اور بعد میں مکمل کروا لیتے۔اینٹی کرپشن نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے مزید تحقیقات کا دائرہ کار مذید بڑھا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button