پاکستان

منی لانڈرنگ کیس میں دائر ریفرنس کا ہر صفحہ شہباز فیملی کی کرپشن کی داستان بیان کر رہا ہے' جمشید اقبال چیمہ

لاہور( ٹی این آئی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے ہوشربا انکشافات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوںاور کارکنوں کیلئے اپنی قیادت کا دفاع کرنامشکل ہوتا جارہا ہے ،کئی رہنما صرف علامتی طور پر موجود ہوتے ہیں لیکن ان کی خاموشی سے سب کچھ واضح ہوتا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرے گی اور ایسا کرنے والے ملک و قوم کی خدمت نہیں کر رہے بلکہ یہ ملک میں انتشارپھیلانے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ بیان کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے آگ بھڑکے گی قابل مذمت ہے ۔
عدالتیں جب انہیں جب ضمانتیں دیتی ہیں تو کوئی بات نہیں کی جاتی اور جب یہیعدالتیں کئی روز کے دلائل کے بعد ضمانت مسترد کریں تو ان پر چڑھ دوڑا جاتا ہے ، یہ رویہ کسی طرح بھی قابل برداشت نہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کیس میں دائر ریفرنس کا ہر صفحہ شہباز شریف فیملی کی کرپشن کی داستان بیان کر رہا ہے ، شریف خاندان اپنے پاس موجود دولت کے انبار کی نہ کوئی منی ٹریل پیش کرتا ہے اور نہ اس سے لا تعلق ہونے کیلئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button