شہر شہر سے

افواج پاکستان ہماری آزادی کی ضامن اورہمارافخر ہے۔بریگیڈیئر (ر )اسلم گھمن

Editor in chief:Arshad Mahmood Ghumman

سمبڑیال (ٹی این آئی )مرکزی رہنما پی ٹی آئی بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن اورسینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہماری آزادی کی ضامن اورہمارافخر ہے ہماری پاک بہادر مسلح افواج نے ہر مشکل وقت میں اپنی جان لڑا کر ملک وقوم کی حفاظت اورخدمت کی ہے یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح بہادر افواج نے شاندار پریڈ سے پاکستانیوں کے دلوں کو گرماد یا اورساتھ جدید جنگی سازوسامان کی نمائش کر کے دشمن پر اپنی دھاک بٹھا لی ہے ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے فوج کے خلاف بولنے والے ملک دشمن ہیں قوم ملک دشمنوں کے خلاف اورپاک فو ج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے یوم پاکستان پریڈ پر افواج پاکستان کے دستوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا بریگیڈئر (ر) اسلم گھمن نے کوٹلی نوناں میں زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامقصد خدمت کی صاف ستھری سیاست ہے ترقیاتی کام عوام کا حق ہے اورحکومت کی ذمہ داری سمیت فرض ہے بس کام کے معیار پرسمجھوتہ نہیں ہوگا حرام کمایانہ کھایا علاقے کی ترقی اور عوام کی فلاح ہی نصب العین ہے ، عظیم نوری نے وفد سے گفتگو میں کہا پی ڈی ایم مافیاوزیراعظم عمران خان کو دیکھ کر سڑتا کڑہتا رہے گا مریم نوا ز نے خود ضمانت کرالی اورلوگوں کو سڑکوں پر بلا رہی ہے حقیقت میں ان کامقصد نیب پرحملہ آور ہونے والے گلوبٹوں اورغنڈوں کو لا کر امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنا ہے جب کہ پی ٹی آئی اورعمران خان کا مقصد ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی ہے وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طر ز پر حقیقی جمہوری ریاست میں بدلنا چاہتے ہیں مریم نواز ملک وعوام نہیں اپنے ابے کی جنگ لڑرہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button