انٹرنیشنلپاکستان

پاکستان میں ایک جائیداد ہے جو حکومت کے قبضے میں ہے:اسحاق ڈار کا برطانوی ٹی وی کو انٹرویو

لندن (ٹی این آئی)سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے اُن کی صرف ایک جائیداد ہے جو پاکستان میں ہے اور حکومت نے چھین لی ہے۔
برطانوی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن میں کوئی جائیداد نہیں ہے، بچوں کا دبئی میں صرف ایک وِلا ہے اور یہ تمام اثاثے اپنے گوشواروں میں ظاہر کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچے آزاد ہیں اور میری سرپرستی میں نہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ’مجھے تفتیش سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن قومی احتساب بیورو (نیب) سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے اینکر نے کہا کہ نواز شریف مجرم ہیں اور یہ عدالت میں ثابت ہوا، ن لیگ کی لیڈرشپ کوشش کرے بھی تو بھی ان سے سچ نہیں بولا جاتا، ان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button