انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران نے قشم جزیرے پر چھوٹے ڈرونز نظر آنے کے بعد اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

ویب ڈیسک

ایران کے صوبہ ہرمزگان کے سیاسی، سکیورٹی اور سماجی امور کے نائب گورنر احمد نفیسی نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز میں واقع جزیرہ قشم پر مائیکرو ڈرونز کی نشاندہی کے بعد فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹے قبل جزیرہ قشم پر جو آواز سنی گئی، وہ دفاعی نظام کے فعال ہونے اور دشمن ڈرونز سے جھڑپ کے باعث تھی۔” تاہم انہوں نے ڈرونز کو روکنے کے نتائج کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اہلکار نے مسلح افواج کی مکمل تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے اور جزیرہ قشم میں حالات مکمل طور پر مستحکم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button