انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

نیتن یاہو بولے ایران جنگ پر ٹرمپ اور میرے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے

اسرائیلی وزیراعظم‏ نیتن یاہو نےکہا کہ ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  نے عالمی میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ساؤتھ پارس پرحملہ اسرائیل نے کیا تھا تاہم ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے، یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی صلاحیت ختم کر دی، ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہو سکتی ہے۔

نیتن یاہو بولے ایران جنگ پر ٹرمپ اور میرے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے، دو رہنماؤں کے درمیان اس سطح کی کوآرڈینیشن پہلے نہیں دیکھی گئی،ٹرمپ لیڈر ہیں اور میں ان کا اتحادی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button