اہم خبریںجرم وسزا

ڈی جی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے اربوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)اینٹی کرپشن جھنگ کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ آپریشن میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔اینٹی کرپشن جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے 2269 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد ہے۔سرکاری زمین پر گجر ، بلوچ اور نون برادری کے بااثر متعدد افراد عرصہ دراز سے قابض تھے۔ ملزمان نے سرکاری زمین پر چنے کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف شاہ نے محکمہ مال اور پولیس کی بھری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ واگزار شدہ زمین محکمہ مال کے توسط سے مقامی نمبردار کی سپرد کردی گئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف گھرا تنگ کئے ہوئے ہے۔ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر اور لینڈ و قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button