اہم خبریںجرم وسزا

احتساب عدالت کاآصف زرداری کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (ٹی این آئی)احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواستیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ٹرائل کے دوران نئے شواہد پیش کرنے کے لئے ضمنی ریفرنس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں ۔ تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ ٹرائل کے دوران نئے شواہد پیش کرنے کے لئے ضمنی ریفرنس کے علاوہ کوئی دوسرا طریقہ نہیں ۔
تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ نیب آرڈیننس یا کسی بھی اور قانون میں ضمنی ریفرنس پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ، نئے شواہد سامنے آنے پر چئیرمین نیب کی جانب سے ضمنی ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے ، آصف علی زرداری کے اعتراضات میرٹ پر پورے نہیں اترتے ،مسترد کئے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button