اہم خبریں
مہنگائی،زخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی حکمت عملی رواں ہفتہ طے ہو گی، اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (ٹی این آئی) مہنگائی،زخیرہ اندوزی کے خلاف حکومتی حکمت عملی رواں ہفتہ طے ہو گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت مہنگائی سے متعلق اجلاس کل منگل کوہو گا، اجلاس میں مہنگائی کے خلاف ایکشن پلان بنایا جائیگا۔
ذرائع نے بتایاکہ وزیر اعظم کی سربراہی میں اعلی سطح اجلاس میں مہنگائی زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی جائے گی۔
پرائس کنٹرول اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی چیف سیکرٹریز وفاقی وزراء کی شرکت متوقع ہے ،وزیر اعظم نے پیر سے مہنگائی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا تھا،وزیر اعظم نے مہنگائی روکنے کیلئے ریاستی وسائل استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔