انٹرنیشنل

چینی فوج کا امریکہ پر تعلقات صحیح انداز میں سنبھالنے پرزور

بیجنگ(ٹی این آئی)چین کی وزارت دفاع نے کہاہے کہ امریکی فریق کو زمینی حقائق تسلیم کرنے اورچین اوردونوں ممالک کی افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتراندازمیں سنبھالنے کی ضرورت ہے۔وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کھ فی نے ان خیالات کا اظہار معمول کی پریس کانفرنس کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر کی جانب سے دوسری عالمی جنگ کے بعد بین الاقوامی ترتیب بارے چین پرلفظی حملوں کاجواب دیتے ہوئے کیا۔
تان نے کہاکہ چین جھوٹے اوربے بنیاد الزامات اورقیاس آرائیوں کی شدید مخالفت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ چین یواین چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے دفاع اوریواین کے بین الاقوامی نظام اورقانونی بین الاقوامی ترتیب کیلئے ہمیشہ پرعزم رہا ہے۔تان نے کہاکہ چین نے ہمیشہ سے ہی دوسرے ممالک کے ساتھ بنیادی قواعد وبین الاقوامی تعلقات کے تحت تبادلوں اورتعاون پرعمل درآمد کیا ہے اورچین عالمی مساوات اور انصاف پرعمل کرنے سمیت اس کی وکالت کرتاہے۔
تاہم ایک مخصوص وقت کیلئے امریکہ کا یکطرفہ پن، تحفظ پسندی اور اقتدار کی سیاست کی جانب جھکا ہے۔امریکہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھاگ رہاہے اورڈبلیو ایچ او، یونیسکو، یواین ایچ آر سی اور موسمیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدے جیسی متعدد بین الاقوامی تنظیموں اورعالمی معاہدوں سے نکل گیا ہے یا نکلنے کی دھمکی دے رہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button