لاہور(ٹی این آئی )ڈی جی اینٹی کرپشن کا محکمہ کے12 کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن،

اینٹی کرپشن کے 12 کرپٹ افسران و اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ڈی جی گوہر نفیس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن نے اپنے ہی پیٹی بھائیوں پر ٹریپ ریڈ کر کے کرپشن کی رقم سمیت گرفتار کر لیا۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کرپٹ سب انجینئر ، سٹینوگرافرز ، کلرکوں سمیت کئی پولیس اہلکار بھی فارغ باہر کرپشن کی روک تھام کےلئے اینٹی کرپشن کے اندر کی صفائی بھی ضروری ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نےکہا زیرہ ٹالرینس پالیسی ہے چاہے کرپشن اینٹی کرپشن کے اندر ہو یا دوسرے محکموں میں۔ گوہر نفیس
نے کہا دوسروں کا احتساب کرنے والوں کا اپنا احتساب بھی ضروری ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا ہمارا پیغام واضح ہے جو کوئی بھی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا ، نہیں بچے گا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نےکہا کہ پنجاب بھر میں اینٹی کرپشن کے اندر سے اگر کسی سائل کو کوئی بلیک میل کرے تو میرے نوٹس میں لائیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
نے کہا اینٹی کرپشن کے اندر بھی اختیارات سے تجاوز ، کرپشن ، بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گوہر نفیس نےکہا اینٹی کرپشن پنجاب کو کرپٹ عناصر اور کالی بھیڑوں سے صاف تفتیشی ادارہ بنا رہے ہیں۔ گوہر نفیس نے کہااحتساب ، سزا اور جزا کے قانون پر آئندہ بھی سختی سے عمل کیا جائے گا۔
