اہم خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کے سابق وزیراعظم عمران خان کے متعلق نئے انکشافات؟

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی)تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔

 

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ مخالفین سن لیں کہ ان کا انجام بہت براہونے والاہے۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہم نے پی ٹی آئی میں تمام ڈرامے دیکھے، وہاں کسی کی عزت نہیں کی جارہی تھی۔

 

پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، تحریک انصاف والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔

 

خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کی اور الگ جماعت بنائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button