پاکستان

پی ڈی ایم،بلیک میلنگ کی بجائے ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے ملک درست سمت کی طرف گامزن ہے۔اسلم گھمن

لاہور (ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 76 سیالکوٹ اور وائس چیئرمین اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر (ر)محمد اسلم گھمن نے بین الاقوامی خبررساں ادارے ٹی این آئی، دی نیوز انٹر نیشنل سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک اس وقت درست سمت میں چل پڑھا ہے جو اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہا اپوزیشن کا اتحاد برائے پی ڈی ایم وزیراعظم پاکستان عمران خان کو بلیک میل کر نے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے مگر وزیراعظم ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو دیوالیہ کرنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا ان سابقہ حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کی وجہ سے 22 کروڑ عوام آج مہنگائی اور بےروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کو ان لوگوں کے دور اقتدار کے گند کو صاف کرنے میں ڈھائی سال کا سامنا کرنا پڑھا ہے آج جب ملک درست سمت کی طرف چل پڑھا ہے تو ان لوگوں کی روٹی ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ آنے والے دنوں میں ان کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔اسلم گھمن نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والی تمام جماعتوں کا ایک پلیٹ پر اکٹھے ہو نا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عمران خان کی کامیابی ان کے منہ میں طماچہ کی مانند ہے ۔اسلم گھمن نے کہا پاکستان کی عوام کے صبر کے دن ختم ہونے والے ہیں اور بہت جلد ملک عمران خان کی قیادت میں کامیابیوں کے مراحل طے کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم شور کی بجائے اپنے استعفے اسپیکر کو جمع کروائے اگر ایسا نہیں کرنا چاہتےتو سیاست میں کبھی بھی ڈائیلاگ کے راستےبند نہیں کئے جاتےانہوں نے کہ کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستان کی عوام نے ملک کے خزانہ کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کے لئے منڈیٹ دیا ہے نہ کہ ان کو این آر او دینے کا،انہوں نے کہا کہ عوام تھورا سا اور صبر کرے بہت جلد ملک عمران خان کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔اب پی ڈی ایم والوں کی چور مچائے شور والی پالیسی نہیں چلے گی بلکہ قومی خزانہ کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔انہوں نےکہا کہ ملک کو 73 سال بعد ایسا شخص ملا ہے جو 22 کروڑ عوام کے درد کو سمجھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button