
راولپنڈی (ٹی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیراعظم 5 سال پور ے کریں گے، چودھری نثار نے حلف اٹھا لیا وہ جانے اس کا کام جانے، ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق، گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا نالہ لئی کیلئے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں 3 یونیورسٹیز کا بھی اعلان کیا، ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیوں، 60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔