اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

سابق وفاقی وزیر تحریک انصاف بھی اینٹی کرپشن کے ریڈار پر،

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرکے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔حماد اظہر کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہرکی سٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا جہاں ایفکو سٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری کے بغیر ایفکو سٹیل ملزغیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی۔ حماد اظہر اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے بلڈنگ انسپکٹرحاجی محمد اقبال کو مذکورہ مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button