اہم خبریںپاکستان

سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی کی تیاریاں مکمل، وہ اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

لندن (ٹی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، وہ اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گئے ۔نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔

 

سابق وزیراعظم  نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے پاکستان آنے کے لیے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کروا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امیدِ پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لیے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے۔

یہ خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کے لیے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف لاہور پہنچ کر مینارِ پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button