صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام متعلقہ محکمہ جات کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی
لاہور(ٹی این آئی)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے انسداد ڈینگی مہم کے دوران تمام متعلقہ محکمہ جات کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر صحت نے یہ ہدایات سول سیکرٹریٹ کے دربارہال میں کابینہ اجلاس برائے انسداد ڈینگی مہم کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،ڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال،ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر ووڈیولنگ کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرزاور ڈی سی حضرات نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ پولیس،تعلقات عامہ،سول ایوی ایشن،لائیو سٹاک،پی ایچ اے،ڈی ایچ اے،ریسکیو1122،سپیشل برانچ،
ہائرایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ،پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں انسدادڈینگی مہم کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے صوبائی وزیر صحت کو صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔مختلف محکمہ جات نے صوبائی وزیر صحت کو انسدادڈینگی مہم میں کارکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ کمشنرزاور ڈی سی حضرات انسداد ڈینگی مہم کی سرگرمیوں میں غفلت برتنے والے افسران کی تفصیلات بھیجیں۔
موسمی تبدیلیوں کے پیش نظر متعلقہ محکمہ جات اقدامات اٹھائیں۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ہسپتالوں میں انتظامات کے حوالہ سے انسپیکشن جاری رکھے۔تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات موجودہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ڈینگی لارواء کی تلفی کویقینی بنایاجائے۔پی آئی ٹی بی روزانہ کی بنیادپر اعدادوشماراکٹھے کرے۔پنجاب میں تاحال ڈینگی قابومیں ہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ڈی ایگ کی سفارشات کے مطابق ایس اوپیز پرعملدرآمدکروایاجائے۔
متاثرہ علاقہ جات میں سرویلنس کا نظام مزیدسخت کردیاجائے۔تمام محکمہ جات کو مل کرانسدادڈینگی مہم میں محنت کرنی ہوگی۔تمام اضلاع روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر اعدادوشمار کو اپ ڈیٹ کیاکریں۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے عوام کیلئے موئثرآگاہی مہم جاری رکھی جائے۔حکومت پنجاب ڈینگی وباء پر مکمل قابوپانے کی کوشش کررہی ہے۔انسدادڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔صوبائی وزیر صحت نے عوام سے اپنے گھروں،دوکانوں اور دفاترکوصاف ستھرارکھنے کی اپیل کی۔