اہم خبریںپاکستان

دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیاں: 9 دسمبر سے لاہور میں 150 جوڑوں کی شادیاں کروائی جائیں گی

26 ہندو جوڑوں کی شادیاں بھی اس پروگرام کے تحت کی جائیں گی، جس سے صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی بھلائی کو فروغ ملے گا۔

لاہور(ٹی این آئی)دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 9 دسمبر سے لاہور میں اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی, پروگرام کے تحت150 جوڑوں کی شادیاں کروائی جائیں گی۔محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے دوسرے مرحلے کے لیے پہلے ہی 85 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں قصور، پاکپتن، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی, اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ اور لاہور میں بھی شادیاں کروائی جائیں گی۔

رحیم یار خان میں خصوصی طور پر 26 ہندو جوڑوں کی شادیاں بھی اس پروگرام کے تحت کی جائیں گی، جس سے صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی بھلائی کو فروغ ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button