پی ڈی ایم 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہی جلسہ کرے گی حکومت نے مداخلت کی تو ملتان جیسا حال ہوگا:چیئرمین پی ڈی ایم
اسلام آباد (ٹی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں آج ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جعلی وزیراعظم کو اب جانا ہو گا این آر او کی ہمیں ضرورت نہیں بلکہ این آر او کی وزیراعظم عمران خان کو ضرورت ہے جو اسے نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنے اپنے استعفی متفقہ طور پر 31 دسمبر کو اپنی اپنی قیادت کو جمع کرا دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ کے کل اجلاس میں لانگ مارچ،مارکیٹس ہڑ تال وغیرہ کے حوالے سے بھی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تمام فیصلوں اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق ہیں اب جعلی وزیراعظم این آر او نہیں دے گے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے علاوہ تمام جماعتوں نے شرکت کی ۔