انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستان

کپل شرما شو کے جونیئر اداکار تیرتھ آنند راؤ نے لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا

Chief executive, Arshad Mahmood Ghumman

بمبئی (ٹی این آئی نیوز)بھارت کے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو کے جونیئر اداکار تیرتھ آنند راؤ نے فیس بُک پر لائیو سیشن کے دوران زہر پی لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے پروگرام کے اداکارنے فیس بک پر لائیو سیشن کیا جس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک خاتون سے تعلقات تھے جو اب انہیں جذباتی طور پر ہراساں کررہی ہے۔

 

تیرتھ آنند راؤ کے مطابق وہ خاتون دو بچیوں کی ماں ہے جب کہ کچھ عرصہ وہ ان خاتون کے ساتھ لیو اِن رلیشن شپ میں بھی رہے، لائیو سیشن کے دوران اداکار نے کہا کہ ان کی اس حالت کی ذمہ دار وہ خاتون ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو انہیں انصاف ملنا چاہیے۔

اداکار نے کہا ‘میں اس عورت کی وجہ سے 3 سے 4 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہوں، اس نے مجھ سے یہ رقم بٹوری ہے، میرا اس سے اکتوبر سے تعلق ہے، میں اتنے پیسوں کا دین دار ہوگیا ہوں اسی لیے خودکشی کررہا ہوں’۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق تیرتھ آنند نے اپنی بات مکمل کی اور زہر کو گلاس میں ڈال کر پیا اور خودکشی کی کوشش کی تاہم لائیو سیشن میں اداکار کی یہ حالت دیکھ کر ان کے کچھ دوستوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

تیرتھ آنند راؤ کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر  اسپتال منتقل کیا گیا،  اداکار 2021 میں کووڈ 19 میں بھی خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں جس کی وجہ مالی حالات تھے۔

 

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں  تیرتھ آنند راؤ نے بتایا کہ اب وہ مکمل صحت یاب ہیں اور گھر آچکے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تیرتھ آنند راؤ کافی عرصہ کپل شرما شو کا حصہ رہے، وہ پروگرام میں معروف بھارتی اداکارہ ‘نانا پاٹیکر’ کی نقل کیا کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button