
عمران خان نے ملک وقوم کے مفاد میں سیاسی معاشی مافیاز سے جنگ لے رکھی ہے۔بریگیڈیئر اسلم گھمن
ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن
سمبڑیال (ٹی این آئی )مرکزی رہنما پی ٹی آئی بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک وقوم کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہیں ہمارے لیڈر اورقوم کے کپتان عمران خان کے تمام مفادات ملک کے اندر ہیں ہمارے لیدڑ کی جرات قابلیت اورنیک نیتی پر شک نہیں کیا جاسکتا ملک وقوم کی خو ش قسمتی ہے کہ ہمیں عمران خان کی شکل میں ایسا حکمران ملاہے جس نے اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا اورنہ ملکی دولت لوٹی ہے بلکہ ایسا لیڈر ہے جو ملک وقوم کی دولت اوروسائل کا محافظ ہے مانا کہ عمران خان فرشتہ صفت انسان نہیں مگر نواز شریف اورزرداری سے ہزارگنا بہتر ضرور ہے اس کا جینا مرنا پاکستان میں ہے
ان خیالات کااظہارانہوںنے سمبڑیال لاری اڈا پر جاوید چیمہ کی میزبانی میں حافظ اعظم صابر کے ہمراہ گرین فارمیسی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا چوہدری نشاط احمد چیمہ آف بھوپالوالہ ، رانا گل نواز ، ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ ، نوید مغل ، شیخ ذوالفقار احمد، شیخ ثناء اللہ ، شمشاداحمد چیمہ ، ضیاء اللہ ودیگر بھی موجود تھے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے ملک وقوم کے مفاد میں سیاسی معاشی مافیاز سے جنگ لے رکھی ہے وہ ملک میں صاف ستھری حکمرانی قائم کرنا چاہتے ہیں اورعوام کو ریلیف دینا ان کا مقصد اولین ہے عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک میں بہتر معاشرے کی تکمیل یعنی نئے پاکستان مطلب ریاست مدینہ کی طرز پریکساں قانون بنانے کی بات کرتا ہے عوام کی خدمت کو حکومت کا سب سے بڑا مقصد سمجھتا ہے اس لیے ایک مافیا ایک ٹولہ ایک کرپٹ ونگ اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہواہے مگر قوم سمجھتی ہے کہ عمران خان حق پر ہے عمران خان نے مہنگائی کو فوکس کرلیا ہے اوراب کوئی مہنگائی مافیا بچ نہیں سکے گا چاہے وہ آٹا چینی اوردیگر ہوں اب قانون کے زیر اثر ہوں گے چینی اورادویات سمیت آٹا گھی سب سستا ملے گا رمضان بازار ،یوٹیلٹی سٹور ز،فیئر پرائس شاپس سب عوام کو ریلیف دے رہے ہیں عمران خان عوام کو ہر صورت معاشی ریلیف دینا چاہتے ہیں لوگ کاروبار کریں مگر عوام کی کھال نہ اتاریں غریب کا خون نہ نچوڑیں ۔بریگیڈئر (ر)اسلم گھمن نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے ذریعے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی ہے ’’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ پروگرام انسانیت کا احساس کرتے ہوئے لانچ کیا ہے جس پرہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس فلاحی اقدام سے مستحق اورپسماندہ طبقہ مستفید ہوگا۔