اہم خبریں

چیف انجینئر نارتھPHEDکی ناک تلے قومی خزانہ کے 6 ارب75 کروڑ خورد برد کرنے کا انکشاف

By editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)چیف انجینئر نارتھ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ناک تلے 6 ارب 75 کروڑ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے بے ضابطگیوں میں ملوث پائے جانے والے افسران میں 6ایس ای،17 ایگزیکٹیو انجنیئر سمیت 23 افسران مبینہ طور پرشامل ہیں ،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے حکومت پنجاب نےیکم جولائی تا 30 جون 2021کے لئےوزراء، اراکین صوبائی اسمبلی کو ان کے حلقوں میں تر قیاتی ADPکی سکیموں کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو22 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے جن میں گلیاں ونالیاں فرشبندی،PCC،تف ٹائل اور سولنگ شامل ہے،چیف انجینئر نارتھ جاوید اختر کے ماتحت افسران ایس ای اور ایگزیکٹیو انجنیئرز نے مبینہ طور ٹھیکداروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے ناقص میٹیریل جن میں ریت ،بنجری ، سیمنٹ اور سریا شامل ہے کا استعمال کرتے ہوے قومی خزانہ کو 6 ارب 75 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ہے یاد رہے کے جن اضلاع میں ان سکیموں کا انعقاد کی گیا ان میں ضلع لاہور،شیخوپورہ، ننکانہ،قصور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات،نارووال، جہلم،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین ،راولپنڈی وغیرہ سر فہرست ہیں قومی خزانہ کے اربوں روپے مبینہ طور پرلوٹنے مذکورہ افسران اپنے ماتحت سب انجینئر ز،ایس ڈی او، ہیڈ کلرک اور اکاؤنٹس کے عملہ کے ذریعے ٹھیکداروں سے ناقص میٹیریل کے استعمال میں کروانے اور ان کے بلز کی ادائیگی کرنے پر مزید 25 فی صد کمیشن وصول کر لیتے ہیں،یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ٹینڈرز کی الاٹمنٹ کے وقت بھی انڈوانس کمیشن 15 فی صد ایس ای اور ایگزیکٹیو انجنیئر وصول کرتے ہیں،جو ٹھیکداروں سے کام شروع کرنے سے پہلے ہی 40 فی صد رقم مذکورہ محکمہ کے افسران وصول کر لیتے ہیں،یاد رہے کہ محکمہ کے قوائدوضوابط کے مطابق ٹھیکداروں نے PCC میں ایک سیمنٹ ،2 ریت اور 4 بنجری کے حسب سے مکس کر نا ہو تا ہے مگر ٹھیکدار محکمہ کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے آدھا سیمنٹ، 4ریت اور 2 بنجری کا استعمال کر تے ہیں جو ناقص میٹیریل کے استعمال سے پہلی بارش یا لوڈ پڑھنے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے۔تاہم اس حوالے سیکرٹری نصراللہ کا کہنا ہے کہ ایسے افسران کے ساتھ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button