اہم خبریں

جہانگیر ترین کے حمایتی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے کل وزیراعظم سے ملاقات کا امکان

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

اسلام آباد (ٹی این آئی)جہانگیرترین گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست قبول کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین گروپ کل وزیراعظم سے ملاقات کرےگا،ملاقات میں 30 سے زائدارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کیس پر وزیراعظم کو حقائق سےآگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو جہانگیر ترین سے ملنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاہم جہانگیر ترین نے سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کر لی تھی۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ کسی کمیٹی سے ہماری ملاقات نہیں ہوگی، ہم اپنا مؤقف وزیراعظم کے سامنے ہی رکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button