
جرم وسزاشہر شہر سے
اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول عدنان سلیم کاموضع کوٹھیالہ میں ریڈ گودام سے ہورڈنگ شدہ 150 بیگ یوریا برآمد
Editor Arshad mahmood Ghumman
سمبڑیال (ٹی این آئی) اسپیشل برانچ سمبڑیال کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال حیدر عباس کی زیر نگرانی اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول عدنان سلیم نے موضع کوٹھیالہ میں ریڈ کر کے مسمی رضوان بھٹی سکنہ کوٹھیالہ کے گودام سے ہورڈنگ شدہ 150 بیگ یوریا برآمد کی۔
مذکورہ شخص کو مبلغ 10،000 روپے جرمانہ کیا اور بعد ازاں اعلان مساجد کرکے چھوٹے زمینداروں کو بلاکر قبضہ میں لی گئی یوریا کھاد کو سرکاری نرخ پر فروخت کروایا گیا.