پاکستان

اپوزیشن ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کچھ وقت کیلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لے ' جمشید اقبال چیمہ

لاہور(ٹی این آئی)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک و قوم کے بہترین مفاد میں کچھ وقت کیلئے اپنی منفی سیاست کو قرنطینہ کر لے،وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے احکامات دئیے ہیں، کئی دہائیوں سے پنجے گاڑھنا والا مافیانظام میں تعطل ڈالنے کیلئے کوشاں ہے لیکن اسے قانون کی گرفت میں لائیں گے۔
اپنے دفتر میںحلقہ این اے 127کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کی دن رات کی کاوشوں کے باوجود اپوزیشن کا منفی رویہ قابل مذمت ہے ، یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیںبلکہ کندھے سے کندھاملا کر چلنے کا ہے کیونکہ سیاست کیلئے بڑا وقت پڑا ہے ۔
انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم مایوس نہیں اور انشا اللہ ہم اس کڑے وقت سے سرخرو ہو کر باہر نکلیں گے اور اپوزیشن کی منفی سیاست کے غبارے سے بھی ہوا نکل جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اصل میں لوٹ مار اورکرپشن کرنے والوں کی ایسوسی ایشن ہے اور تحریک کی ناکامی کی صورت میں منہ کی کھانا پڑے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button