- لاہور:اینٹی کرپشن کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے قبضہ مافیا پر پے درپے وار جاری ہیں ۔ اینٹی کرپشن نے چنیوٹ کے علاقے لالیاں سے 108 کنال سرکاری زمین واگزار کرالی۔واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 3 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے۔اس طرح اوکاڑہ سے 96 کنال سرکاری زمین واگزار کروائی گئی۔ واگزار کرائی گئی زمین کی مالیت 2 کروڑ 88 لاکھ روپے ہے۔اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے قابضین کے خلاف مشترکہ آپریش کیا۔ زمین واگزار کروا کر متعلقہ محکمہ کے حوالے کردی گئی۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ محکمہ مال کو قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔
Back to top button