انٹرنیشنل

چینی صدر کادنیابھر میں صنفی مساوات اورخواتین کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

بیجنگ( ٹی این آئی)چینی صدر شی جِن پھِنگ نے معاشرے میں خواتین کی غیرمعمولی کامیابیوں اورانہیں عالمی سطح پر درپیش مشکلات پرروشنی ڈالتے ہوئے دنیابھر میں صنفی مساوات اورخواتین کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر زوردیا ہے۔ان خیالات کااظہار شی نے اقوام متحدہ(یواین) کی جانب سے چوتھی عالمی کانفرنس برائے خواتین کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلی سطح اجلاس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شی نے کہاکہ خواتین انسانی تہذیب کی تخلیق کار ہیں اور سماجی ترقی کی محرک ہیں اورانہوں نے تمام شعبوں میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
شی نے کہاکہ نوول کروناوائرس کیخلاف جاری جنگ میں دنیا بھر میں طبی خواتین اور وبا روکنے والی کارکن،تحقیق کار،معاشرے کی کارکن ورضاکاروں نے خطرات کا بہادری سے سامنا کیا اور 24 گھنٹے کام کررہی ہیں اورجنگ کی پہلی صف میں لڑرہی ہیں۔شی نے کہاکہ انہوں نے اپنی لگن اورہنرمندی کے ساتھ لوگوں کومحفوظ بنانے اور ان کی زندگیاں بچانے میں بہادری کی کہانیاں لکھی ہیں،وہ حقیقت میں ہماری تعریف کی مستحق ہیں۔چین میں وائرس سے بری طرح متاثرہ صوبہ ہوبے میں ملک بھر سے 40ہزار طبی کارکن پہنچے جن میں سے دو۔تہائی خواتین تھیں۔شی نے زوردیا کہ ان کی جرات اورسخت محنت کے باعث طبی پیشہ نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے، ان کی لگن اور قربانیوں نے مشکل وقت میں قوم کو متحد رکھا۔
شی نے کہاکہ گزشتہ25سال کے دوران بیجنگ میں منعقد ہونے والی چوتھی عالمی کانفرنس برائے خواتین کے مضبوط پیغام نے کئی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیابھر میں نوول کروناوائرس کا پھیلا خواتین کیلئے بہت زیادہ خطرات لایا ہے۔شی نے کہا نوول کرونا وائرس کا پھیلا روکنے اور بعد ازنوول کرونا وائرس معاشی و سماجی بحا لی کے لئے خصو صی طور پر ضروری ہے کہ خواتین کی خاص ضروریات کو حل کیا جا ئے، اس حوالے سے بیجنگ اعلامیہ اور پلیٹ فارم فار ایکشن پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button