
اسلام آباد(ٹی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارٹی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغامات پر بھی شکوک کا اظہار کر دیا۔
نجی نیوز چینل کےساتھ گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پالیسی سازی میں ہمیں بڑی مشکلات درپیش ہیں۔
سینئر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد ہمیں صرف پیغامات پہنچا دیے جاتے ہیں، ہمیں زیادہ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ بیانات مستند ہیں یا نہیں؟۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت پالیسی سازی سے لاتعلق ہو چکے ہیں۔
اسد قیصر سے سوال کیا گیا کہ موجودہ فیصلوں میں آپ کا حصہ نہیں؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے براہ راست رابطہ نہیں، لہٰذا کچھ معلوم نہیں تو اس حساب سے موجودہ فیصلوں میں، میں شامل نہیں ہوں۔