اہم خبریں

کوٹ لکھپت جیل وارڈنز کی اعلی افسران پرکرپشن کے سنگین الزامات کی بارش۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی نیوز)لاہور کی کوٹ لکھپت جیل کے وارڈر نے جیل انتظامیہ پر کرپشن اور رشوت خوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ویڈیو بیان میں جیل وارڈر حفیظ کا کہنا تھا کہ چھٹی مانگنے پر رشوت کا مطالبہ کیا جاتا ہے، جیل میں کرپشن کی جارہی ہےاورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

اس معاملے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہے کہ وارڈر حفیظ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، حفیظ نےچھٹی لیتے وقت بھی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے بدتمیزی کی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کا کہنا ہے کہ وارڈرحفیظ نے چھٹی سے واپسی پر دیگر افسران کے سامنے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے جھگڑا کیا،واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے اور قصوروارکےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button