اہم خبریںپاکستان

وزیرقانون خیبر پختونخوا سلطان محمد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر استعفیٰ دے دیا.

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی نیوز) الیکشن 2018 میں ووٹ فروخت کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیرقانون خیبر پختونخوا سلطان محمد نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر استعفیٰ دے دیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو ہدایات جاری کی تھیں۔

وزیراعظم کا حکم موصول ہوتے ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیر قانون سلطان محمد سے استعفا طلب کیا تھا۔

وزیراعلیٰ نے  2018 سینیٹ الیکشن میں مبینہ خریدوفروخت کی ویڈیو کی شفاف انکوائری کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا ہے کہ کےپی حکومت وزیراعظم کےوژن کےمطابق شفافیت اوریکساں احتساب پرسمجھوتہ نہیں کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button