اہم خبریں

نیب کی پریس ریلیز کے بعد مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوے کہا،نیب والے ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں ۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور(ٹی این آئی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی پریس ریلیز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ ‘ڈرتے ہیں نیب والے ایک نہتی لڑکی سے!’۔

ٹوئٹر پر نیب کی پریس ریلیز شیئر کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب والے ایک  نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں، اسی نہتی لڑکی سے جس پر نیب نے قاتلانہ حملہ کیا۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ جو سلوک نیب نے دورانِ حراست رکھا اس کی تفصیل اور حساب باقی ہے، ناموں سمیت سب قوم کے سامنے آئےگا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان نے ان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پرنیب لاہورکی عمارت پرچڑھائی کرنےکی اطلاعات ہیں لہٰذا نیب لاہور نے پولیس اوررینجرز سے معاونت طلب کرلی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیب لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئرکرنے کیلئے متعلقہ حکام سے درخواست کی جارہی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب دھمکی یا دباؤ میں آئے بغیرلوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کردار ادا کرتا رہےگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button