پاکستان

ن لیگی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے، عمران خان سیاسی شکست پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔آصف علی زرداری

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

کراچی (ٹی این آئی)پی پی پی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری  نے کہا ن لیگی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے، عمران خان سیاسی شکست پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں

آصف زرداری نے کہا مریم اورنگ زیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے، عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا، پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن رہنما میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران صبح سے ڈی چوک پر موجود پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف چور اور غدار کے القابات کے ساتھ سخت نعرے بازی شروع کر دی، میڈیا گفتگو کے بعد لیگی رہنما سندھ ہاؤس کی جانب روانہ ہونے لگے تو پی ٹی آئی کارکنان نے نون لیگی رہنماؤں کو زد و کوب کیا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے مصدق ملک کو دھکے دیے، اور شاہد خاقان عباسی سے ہاتھا پائی کی، شاہد خاقان اور پی ٹی آئی کارکن نے ایک دوسرے کو تھپڑ بھی مارے، مریم اورنگ زیب پر بھی حملہ کیا گیا جب کہ احسن اقبال کو جوتے کا وار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button