اہم خبریںپاکستان

پیپلز پارٹی نے سینٹ الیکشن میں فاروق ایچ نائیک اور یوسف رضا گیلانی سمیت 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔

C.E.O:Arshad Mahmood Ghumman

کراچی (ٹی این آئی نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ  الیکشن کیلئے 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیپلزپارٹی کے بورڈ کی جانب سے اسینٹ الیکشن میں پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی اسلام آباد سے سینیٹ  انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار کی تجویز ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے  فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فاروق نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی نشستوں پر خواتین نشستوں پر پلوشہ خان، اور خیرالنساء مغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں جنرل نشست پر عظیم الحق منہاس پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button