اہم خبریںجرم وسزا

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو:قومی خزانہ کے مبینہ طور پر اربوں روپے لوٹنے والے چیف انجینئر کو سینٹرل زون لاہور لگانے کا فیصلہ

By Editor Arshad mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)تبدیلی سرکارکا ویژن 22 کروڑ عوام کے لئے سوالیہ نشان بن گیا،صو بائی وزیر مواصلات تعمیرات پنجاب سردار آصف نکئی کے حکم پر سیکرٹری محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کیپٹن اسد نے قومی خزانہ کے مبینہ طور پراربوں روپے لوٹنے والے چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے خاور زمان کو چیف انجینئر سنٹرل زون لاہور لگانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کوسمری ارسال کردی ہے، ذرائع کے مطابق چیف انجینئر ایم اینڈ آر ہائی وے کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر مواصلات تعمیرات کی سفارش پر چیف انجینئر سنٹرل زون لاہور لگانے کیلئے منظوری دیدی ہےذرائع نے مذکورہ چیف انجینئر بطور ایگزیکٹیو انجنیئر اورایس ای بھی اپنی پروموشن تک اپنے فرائض اسی زون میں بخوبی سرانجام دیتے رہے جن کی مبینہ طور پر کرپشن کے چرچے محکمہ کے اعلی افسران کے کانوں  میں گونجنے کے باوجود بھی بے بس دکھائی دیئے،جس کے باعث موجودہ چیف انجینئر سنٹرل زون لاہور عنصر وڑائچ کی کرسی خطرہ میں پڑ گئی ہے،واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے سیکرٹری سی اینڈڈبلیو کی درخواست پر30جون 2021ء کو تمام ایم اینڈ آر ڈی پارٹمنٹس ونگ ختم کرنے کافیصلہ کیا ہے،مذکورہ محکمہ کے 5چیف انجینئر زپنجاب بھر میں سٹرکوں کی مینٹیننس اور پنجاب حکومت کی سرکاری بلڈنگز کی مینٹیننس کے امور انجام دے رہے ہیں، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن (ر) محمد اسد نے پنجاب حکومت کے جاری ترقیاتی فنڈز کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت پنجاب کو سمری ارسال کی جسے حکومت نے منظورکرلیاہے۔ کیپٹن (ر) محمد اسد کا اس حوالے سے کہناہے کہ ایم اینڈ آر ہائی وے اوربلڈنگز ونگ کو ختم کرنے کا مقصد حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ترقیاتی فنڈز کو محفوظ بنانا ہے،ذرائع سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق محکمہ مواصلات وتعمیرات پنجاب کے چیف انجینئر ایم اینڈآر ہائی وے بلڈنگز کی بجائے چیف انجینئر ہائی وے وبلڈنگز کے سنٹرل زون،نارتھ اور ساؤتھ جوفنڈز کومحفوظ بنانے کے لئے اپنے اپنے ونگز کے تحت ان فنڈز کا استعمال کریں گے۔تاہم مذکورہ آفیسر کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر مواصلات تعمیرات سردار آصف نکئی نے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button