جرم وسزا
ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 بھارتی مجرمان کی رہائی کی درخواست پر معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا
اسلام آباد (ٹی این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا پانے والے 4 بھارتی مجرمان کی رہائی کی درخواست پر معاملہ چیف جسٹس کو وبھیج دیا ۔
جمعہ کو جسٹس محسن اختر کیانی نے بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست پر سماعت کی۔بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وکیل شاہنواز نون عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل شاہنواز نے کہاکہ چار بھارتی مختلف جرائم میں پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اس طرح کے سارے کیسسز چیف جسٹس کے پاس ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس چیف جسٹس کی عدالت بھیج دیا۔