
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علماء اپنا کردار ادا کریں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علماء نے تشدد کی بھرپور مذمت اور امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی اداروں کی حمایت کا اعلان کیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہوئے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ افغان طالبان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔
