
لاہور (ٹی این آئی )کرپٹ سرکاری افسران اینٹی کرپشن کے نشانے پر آ گئے ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات پر چھاپہ مار ٹیموں نے رشوت خور ملازمین کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ۔ اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمہ کے لئے سرکاری محکموں میں چھُپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے بلڈنگ پٹواری محمد اکمل کو پکڑ لیا۔اکمل پٹواری کو دس ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیخوپورہ عصمہ انجم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ساتھ ملکر شیخوپورہ میں ٹریپ ریڈ کیا۔اکمل پٹواری سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے تھانہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جبکہ ایک دوسری کاروائی میں سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ٹریپ ریڈ کرکے اسلم پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اسلم پٹواری سے موقع پر پندرہ ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے گئے۔ ملزم اسلم پٹواری کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا گیا۔
سرکل آفیسر اوکاڑہ نے ایکسائیز انسپکٹر عابد شاہین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عابد شاہین سے نشان زدہ دس ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ایکسائیز انسپکٹر عابد شاہین کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن کرپشن پاکپتن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایکسائیز انسپکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں سرکل آفیسر ندیم اقبال نے گرفتار کیا۔
اس حوالے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
