اہم خبریںپاکستان

صوبائی حلقہ پی پی 52۔ سمبڑیال:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) الیکشن کمشنر آف پاکستان نے ضلع سیالکوٹ کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال کے رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشد وڑائچ کے انتقال سے خالی ہونے والی سیٹ پر یکم جون بروز اتوار کو ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوگی، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کےمطابق ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 52میں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری انجام دیں گے  اور 22 اپریل کو پبلک نوٹس ہوگا  ۔

23 سے 25 اپریل تک امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے، 26 اپریل کو امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور 30 اپریل تک کاغذات نامزدگی کی سیکیورٹنی کی آخری تاریخ ہوگی، شیڈول کے تحت 3 مئی تک ریٹرننگ افسر کے فیصلہ کے خلاف اپیل کی جاسکے گی اور 10 مئی تک اپیلٹ ٹریبونل تمام درخواستیں نمٹانے کا پابند ہوگا جبکہ 11 مئی تک امیدواروں کی فائنل فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی اور 12 مئی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 13 مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button