اہم خبریںپاکستان

8فروری 2024 انتخابات :ن لیگ کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سیالکوٹ حلقہ این اے 74 قومی اسمبلی سے الیکشن لڑیں گے؟

by Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف قائد پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این 74 سیالکوٹ سمبڑیال قومی اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑیں گے ذرائع ن لیگ سیالکوٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں حلقہ این اے 74 سمبڑیال سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس حلقہ سے 2008 کے انتخابات میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین بھی مسلم لیگ ن سے 55ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کےنوجوان رانا عبدالستار نے پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ لے کر ایک لاکھ کے قریب ووٹ حاصل کر کے چوہدری شجاعت حسین کو شکست سے دو چار کیا تھا بعدازاں اس حلقہ سے ان کے والد معروف سیاست دان رانا شمیم احمد خاں 2 دفعہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 4 دفعہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں رانا شمیم احمد خان اس حلقہ کے کنگ مانے جاتے ہیں جو ہمیشہ بغیر کمپین کے بھاری اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے ہیں جن کا شمار ضلع سیالکوٹ کے سینئر سیاستدانوں میں شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button