پاکستان

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


گلگت بلتستان (ٹی این آئی)چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کے تمام 24 حلقوں کے نتائج کا سرکای اعلان کیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےکامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 10 نشستوں پر تحریک انصاف، 7 پر آزاد امیدوار، 3 پر پیپلز پارٹی، دو پر مسلم لیگ ن کامیاب رہی جب کہ ایک ایک نشست جے یو آئی ف اور ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں آئی۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ جی بی 2 گلگت ٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چند ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے لیکن پیپلز پارٹی نے انتخابی نتیجہ ماننے سے انکار کر دیا ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گلگت انتخابات میں کامیاب ایک اور آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل، تعداد 15 ہوگئی
جی بی اے 2 گلگت ٹو سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button