پاکستان

شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور( ٹی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی ۔ اراکین عبدالرئوف ، عنیزہ فاطمہ اور سنبل مالک کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور نیب شہباز شریف پر کوئی بھی کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے،اپوزیشن اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتیں،
حکومت کی اولین ترجیح اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانا ہے،حکومت اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کی مذمت کرتے ہیں،نیب کی جانب سے 70 قومی اسمبلی کے اراکین کو نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں،شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کو حراست میں رکھ کر بھی نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا۔ مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کو فوری رہا کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button