ملک میں کاروبار و انڈسٹریز چلانے کیلئے آئی پی پیز سے نجات لازمی ہے،خادم حسین
لاہور (ٹی این آئی)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار و انڈسٹریز چلانے کیلئے آئی پی پیز سے نجات لازمی ہے حکومت پرائیویٹ پاور پلانٹ پر انحصار کی بجائے پن بجلی منصوبے اور ان منصوبوں سے پیداوار بڑھانے کی پالیسی اپنائے تاکہ عوام اور صنعتی شعبہ کو سستی پن بجلی مہیا ہوسکے ۔آئی پی پیز سے جان چھڑائے بغیر ملک میں کاروبار و انڈسٹریز کو نہیں چلایا جاسکتا ۔
سستی بجلی کی وجہ سے صنعتیں ترقی کرتی ہیں مہنگی بجلی کے باعث ملک میں اشیاء کی لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کی باعث برآمدات میں کمی اور ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پن بجلی فی یونٹ1.58روپے جبکہ آئی پی پی پیز بجلی انتہائی مہنگی اور صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے مہنگی بجلی سے صنعتی ترقی نہیں کرسکتیں اس لیے حکومت بڑے آبی ذخائر کی فوری تعمیر شروع کروائے تاکہ صنعتی شعبہ کو سستی بجلی میسر ہوسکے۔صنعتیں ترقی کرینگی تو ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی ۔