اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار کے احکامات، ڈی جی اینٹی کرپشن قبضہ مافیا کے خلاف ان ایکشن ۔

ایڈیٹر انچیف: ارشد محمود گھمن

لاہور (ٹی این آئی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان کی ہدایات پر اینٹی کرپشن کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ۔ تفصیلات کے مطابق دو مختلف کاروائیوں میں قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کمرشل اور زرعی اراضی واگزار کرالی گئی۔

قبضہ مافیا کے خلاف دو آپریشن رحیم یار خان اور لیہ میں کی گئیں۔چک نمبر 218 تحصیل لیہ سے پندرہ کنال کمرشل سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔لیہ سےواگزار کرائی گئی کمرشل زمین کی مالیت سات کروڑ روپے ہے۔دوسری کاروائی میں خان پور رحیم یار خان کے موضع گُڈ پور میں 65 ایکڑ چار کنال زرعی اراضی واگزار ۔ موضع گُڈ پور سے واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی قیمت اسی لاکھ روپے ہے۔اینٹی کرپشن کی سربراہی میں پولیس اور محکمہ مال نے مشترکہ آپریشن کرکے زمین واگزار کرائی۔

اس حوالے سے اینٹی کرپشن حکام کا کہنا تھا کہ محکمہ مال کو قابضین کی وصولی یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اینٹی کرپشن پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button